ایمازون کمپنی کے مالیاتی اثاثے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ایمازون

لاہور: آن لائن بزنس کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون کے مالیاتی اثاثے ایک ہزار ارب ڈالرسے بڑھ گئے جس کے بعد ایمازون امریکا اور دنیا کی دوسری بڑی نجی کمپنی کے طور پر سامنے آ گئی۔

 ایمازون کے شیئر کی قیمت 2 ہزار 50، 50 ڈالر فی شیئر تک پہنچ گئی جس سے اس کی مجموعی مالیت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

 یاد رہے کہ تقریبا ایک ماہ قبل ہی عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی مالیت بھی ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

loading...

ایمازون نے دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کے رجحان کو انقلابی شکل دی تھی اور اس وقت یہ انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ریٹیلر سٹور ہے جس پر روزانہ لاکھوں لوگ شاپنگ کرتے ہیں۔

 کتابوں کی فروخت سے اپنے کام کا آغاز کرنے والے ایمازون کی 2 دہائیوں کے دوران وسعت میں حد درجہ اضافہ ہوا اور وہ آن لائن شاپنگ کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی بن چکی ہے۔

کمپنی کی اس تاریخ ساز کامیابی نے اس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جید بیزوس کو فوربس کی ارب پتی افراد کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شاہد آفریدی کا نسوار کھانے والی ویڈیو پر جواب..

اپنا تبصرہ بھیجیں