پی سی بی کا بڑا فیصلہ …

گرینٹ بریڈبرن

لاہور:‌ پی سی بی نے سابق کیوی کرکٹر گرینٹ بریڈیرن کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا.

تفصیلات کے مطابق کیوی کرکٹر گرینٹ بریڈبرن کو قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے.

گرینٹ بریڈبرن کوتین سال کے لئے فیلڈنگ کوچ بنایا گیا ہے، وہ ایشیاکپ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.

اس سے قبل آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اسٹیورکسن پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ  تھے.

loading...

واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ کوالیفائر ٹیم کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی، 19 ستمبر کو پاکستان روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

گرینٹ بریڈبرن نے نیوزی لینڈ کی جانب سات ٹیسٹ اور گیارہ ون ڈے کھیلے، وہ اسکاٹ لینڈ‌کی ٹیم کی کوچ بھی رہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ڈیرن بیری کی تقرری ہو جاتی تو بہت اچھاہوتا، مکی آرتھر

اپنا تبصرہ بھیجیں