ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز سے جواب طلب

ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبار ‘نیویارک ٹائمز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی حکومت کے اس عہدے دار کا نام ظاہر کرے جس نے اخبار میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں صدرکو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر کوئی ایسا سینئر عہدے دار واقعی وجود رکھتا ہے اور نیویارک ٹائمز ایک بار پھر جھوٹ نہیں بول رہا تو اسے قومی سلامتی کی خاطر اس شخص کا نام فوراً حکام کو بتانا چاہیے۔
نیویارک ٹائمز نے بدھ کو مصنف کے نام کے بغیر ایک مضمون شائع کیا جو اخبار کے دعوے کے مطابق صدر ٹرمپ کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے تحریر کیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کپتان کی فتح کے بعد بشریٰ بی بی کا بیان سامنے آگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں