چینی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد

چینی وزیرخارجہ

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وانگ ای اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ جمعے سے اتوار تک پاکستان میں موجود ہوں گے اور اس دوران وہ پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان ہواچن ینگ نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہرطرح کے حالات میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کا عمل جاری ہے، سی پیک کے منافع بخش ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کرکے گئے ہیں اور اس تناظر میں چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں