مصباح الحق مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کے لیے اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان مصباح الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے لیے اسپتال بنائیں گے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔

سابق کپتان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کو لانچنگ تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران نیازی کا یوٹرن پنجاب میں لیگی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے‘پرویز ملک

اپنا تبصرہ بھیجیں