چین، سپرم عطیہ کرنا ہےتو کمیونسٹ جماعت سے وفادار ہونا پڑے گا

سپرم بینک
Loading...

سپرم عطیہ کرنے والے افراد سوشلسٹ دھرتی کے ساتھ محبت کریں،نمونے جمع کرنے والے بینک کا مطالبہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک سپرم بینک نے سپرم عطیہ کرنے والوں سے کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ وفاداری کے اظہار کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیکنگ یونیورسٹی تھرڈ ہسپتال کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپرم عطیہ کرنے والے افراد سوشلسٹ دھرتی کے ساتھ محبت کریں۔
اس پوسٹ میں جسمانی صحت اور سپرم کے معیار کی جانچ پڑتال کا طبی ٹیسٹ پاس کرنے والوں افراد کو 872ڈالر دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق تمام درخواست گزار مردوں کی عمر 20 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہییں اور انھیں کوئی جینیاتی یا موذی بیماری نہ ہو، اور وزن کا کسی قسم کا مسئلہ، کلر بلائنڈنیس یا بال گرنے کا مسئلہ نہ ہو۔بیان میں کہا گیا کہ مردوں میں سازگار سیاسی خوبیاں ہونی چاہئیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار ضروری طور پر ’کمیونسٹ پارٹی کی حمایت کریں، پارٹی کے مقصد کے ساتھ وفادار ہوں، اور قانون پر عمل پر کرنے والے ہوں، سیاسی مسائل سے آزاد ہوں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ہسپتال عطیہ کرنے والوں کی سیاسی وابستگی کی تصدیق کیسے کریں گے۔
(Visited 54 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں