نواز شریف اور مریم نواز کی فلائٹ ابوظہبی سے پاکستان روانہ

ابوظہبی: سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور مریم کی فلائٹ ابوظہبی سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے دونوں مجرموں کی فلائٹ ابوظہبی سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر گرفتاری کے لئے نیب بھی موجود ہے اور اس کی دو دو ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر موجود ہیں۔

گرفتاری کے بعد دونوں نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم بھی لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں جن کے ساتھ ان کی ٹیم بھی موجود ہے۔

ائیرپورٹ پر کئے جانیوالے انتظامات پر ڈی جی نیب کو بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتےہوئےکہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جہاز لینڈ کرتے ہی گرفتار کیا جائیگا۔نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کے لئے رینجرز نے لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لئے داخلی راستوں پر بھی اہلکار الرٹ ہیں۔ موٹروے اور نیشنل ہائی ویز بھی کئی مقامات سے بند کر دی گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی جام ہے۔

Leave a Reply