الحرمین ٹرین کی کمرشل سروس رمضان المبارک کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ

رمضان المبارک

جدہ کا نیا شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ہوائی اڈا محدود پیمانے پر اسی مہینے کام شروع کر دے گا، جدہ ایئرپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں العامودی نے بتایا کہ پالیسی یہ ہے کہ 12 ہوائی اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے وزیرمواصلات

ریاض:امسال رمضان المبارک کے بعد 16 شوال سے مملکت کی منفرد الحرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلائی جائے گی۔عرب ٹی وی کی معلومات کے مطابق اس امر کا اعلان سعودی عرب کے وزیر مواصلات ڈاکٹر نبیل العامودی نے ایک بیان میں کیا ۔

ڈاکٹر نبیل العامودی نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک میں حرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلانے کا پروگرام آگے بڑھا دیا گیا۔ ڈاکٹر العامودی نے توجہ دلائی کہ تدریجی طور پر یہ کام انجام دیا جائے گا۔ 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں حرمین ٹرین پوری قوت سے چلنے لگے گی۔جدہ ایئرپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں العامودی نے بتایا کہ پالیسی یہ ہے کہ 12 ہوائی اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور نئے ہوائی اڈے بھی تعمیر کئے جائیں۔ جدہ کا نیا شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ہوائی اڈا محدود پیمانے پر اسی مہینے کام شروع کر دے گا۔ یہاں سے بین الاقوامی پروازیں ستمبر سے شروع ہوں گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے صحت مند معاشرہ وجود میں آئیگا،فہمیدہ مرزا

اپنا تبصرہ بھیجیں