جب میرے کان میں کاکروچ گھس گیا اور نکالنے میں 9 دن لگ گئے” فلوریڈا کی رہائشی خاتون کی کہانی”

کان میں کاکروچ
loading...

  گزشتہ دنوں فلوریڈا کی رہاشی  کیٹی ہولی نامی خاتون نے سیلف نامی جریدے میں ایک مضمون لکھا جس میں اس نے بتایا کہ کیسے اس کے کان میں ایک کاکروچ چلا گیا اور اس کاکروچ کو نکالنے میں 9 دن لگ گئے۔

کاکروچ کو دیکھ کر ہی کراہت محسوس ہوتی ہے اور اگر یہی کاکروچ آپ ک کان میں گھس جائے تو؟ کیٹی کی ایسی ہی کہانی پڑھیے۔ کیٹی لکھتی ہیں کہ گزشتہ ماہ وہ رات کو  گھبرا کر اٹھی  تو انہیں محسوس ہوا کہ جیسے کسی نے انکے کے کان  میں برف  ڈال دی ہے، لیکن یہ اس سے بھی زیادہ خوفناک تھا۔ کیٹی دوڑتی ہوئی باتھ روم میں گئیں اور کاٹن بڈ سے کان صاف کرنے کی کوشش کی تو  کان میں کاکروچ کی دو ٹانگیں نکلیں،  پھر کیٹی کے شوہر نے کان میں دیکھا تو انہیں کان میں کاکروچ نظر آیا۔  کیٹی کا شوہر بھی صرف دو ٹانگیں ہی نکال پانے میں کامیاب ہوا۔ کیٹی لکھتی ہیں کے وہ کان میں کاکروچ کے رینگنے کو  محسوس کر سکتی تھیں۔  اور کاکروچ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا تھا     تو انہیں بظاہر کو درد محسوس نہیں ہو  رہا تھا لیکن وہ  نفسیاتی طور پر وہ شدید تکلیف محسوس کر رہی تھیں

رات دو بجے کے قریب کیٹی اور اس کا خاوند فوراََ   ڈاکٹر کے پاس گئے جہاں ڈاکٹر نے کیٹی کے کان میں کان سن کرنے والی دوا لگائی اور کاکروچ کو مار دیا  کاکروچ کو مرنے میں دو منٹ لگے۔ اس کے بعد  ڈاکٹر نے  کان میں سے کاکروچ کے کچھ حصے نکالے، مجھے  دیکھائے جو میرے ہاتھ چھوٹی انگلی کے ناخن جتنے تھے۔  ڈاکٹر کو لگا جیسے وہ سارا کاکروچ نکال چکا ہے  اور  مجھے کچھ دوائیں کان میں ڈدالنے کے لیے اور کچھ کھانے کے لیے دی گئیں اور اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔  کیٹی لکھتی ہیں کہ ہسپتال سے فارٖغ ہونے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے کان ڈھانپنے کے لیے ‘ائیرپلگز’ خریدے اور گھر آ گے۔

مزید پڑھیں۔  نیمار کی وجہ سے اسکول کے بچوں کے فٹبال کھیلنے پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی گئی

کیٹی  مزید لکھتی ہیں کہ انہیں روز مرہ کے چیک اپ لیے اپنی  فیملی ڈاکٹر کے پاس جانا تھا ۔ جب وہ اپنی ڈاکٹر کے پاس گئیں تو کیٹی نے انہیں کان میں کاکروچ گھس جانے والے واقعہ کے بارے میں بتایا  اور بتایا کہ انہیں بائیں کان سے کم سنتا ہے اور وہ بے سکونی محسوس کرتی ہیں۔ جس پر ڈاکٹر نے  کیٹی کے کان کے دوبارہ سے معائنہ کیا اور  پتہ چلا کہ کان میں ابھی بھی کاکروچ کے کچھ حصے موجود ہیں۔    کیٹی کے فیملی ڈاکٹرنے پھر سے کان کی صفائی کر کے کان میں  سے کاکروچ کے 6 مزید ٹکڑے نکالے۔

کاکروچ
کیٹی کی فیملی ڈاکٹر نے کان سے کاکروچ کے چھ مزید ٹکڑے نکالے: فوٹو بشکریہ سیلف

لیکن ابھی بھی کاکروچ کے کچھ حصے کان میں موجود تھے ، کیٹی کی فیملی ڈاکٹر نے کیٹی کو ناک کان گلے کے ڈاکٹر کے پاس بھیجا ، جہاں کیٹی کے کان سے کاکروچ کے باقی حصے نکالے گئے، جو کاکروچ کے سر پر مشتمل تھا۔

کاکروچ
کیٹی کے کان سے 9 دن بعد کاکروچ کا سر نکالا گیا: فوٹو بشکریہ سیلف

 یوں  کیٹی کے کان میں 9 د ن میں کاکروچ نکالا گیا۔  کیٹی اپنے اس تجربے کو بیان کرتی ہوئے لکھتی ہیں کہ میرے دعا ہے ایسا کسی کے ساتھ نہ ہو۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں