پولیو مہم کے سیکیورٹی اقدامات کو مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

Pakistan: Vaccination teams continue giving "Polio Vaccines" despite of insurgents threat

ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے،اے ڈی خواجہ کی ہدایت

کراچی:آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے جبکہ ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں اور حساس یوسیز میں تھانہ پولیس, پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے۔

علاوہ ازیں پولیو ڈراپس مہم کے دنوں میں ناصرف انٹیلی جینس کو مزید بڑھایا جائے بلکہ اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ, پکٹنگ کے مجموعی امور کو بھی مذید مؤثر بنایا جائے ۔ پولیو ڈراپس مہم پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی تھانہ جات کی سطح پر یقینی بنائی جائے ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  16th April 2018 - آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں