امریکی ریاست ہوائی میں لاوا پھٹنے سے 22 افراد زخمی

ہوائی سٹی : امریکی ریاست ہوائی میں لاوا پھٹنے سے کشتی میں سوار بائیس افراد زخمی ہوگئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں سیاحوں کو آتش فشاں کلووا کے قریب جانا مہنگا پڑگیا۔ لاوا کشتی پرگرنے سے بائیس افراد زخمی ہوگئے۔

آتش فشاں پہاڑ سے لاوا کشتی کے اوپر گرا اور سوراخ ہونے سے کشتی میں سوار سیاح زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے، حکام کے مطابق گرم لاوا جب سمندر کے پانی میں ملتا ہے تو دھماکے سے ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں۔

Leave a Reply