ہم ایران کو جوہری ہتھیار بنانے نہیں دیں گے،امریکی وزیرخارجہ

مائیک پومپیو

یورینیم افزودگی کی مقدار میں اضافے کے حوالے سے ایرانی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں،بیان

واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو ان رپورٹس کا بہ خوبی علم ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کی مقداربڑھا رہا ہے۔امریکہ کسی صورت میں بھی ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی کی مقدار میں اضافے کے حوالے سے ایرانی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہرصورت میں روکیں گے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کو بھی ہمارے عزم کا اندازہ ہے کہ امریکا تہران کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

گذشتہ ماہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پابندیوں سے بچنے کے لیے ایران کے سامنے 12 شرائط پیش کی تھیں۔ ان میں جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنے کی شرائط شامل تھیں تاہم ساتھ ہی مائیک پومپیو نےکہا تھا کہ امریکا ایران میں سیاسی نظام کو تبدیل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

مائیک پومپیو نے ایران کے میزائل پروگرام کی روک تھام کے لیے یورپ کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یورپ نے تہران کو میزائلوں کی تیاری سے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان، ایران اور ترکی خطے میں تجارت کے فروغ کیلیے ٹرانسپورٹیشن اورٹرانزٹ راہداری کے قیام پر متفق ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں