ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے دی، بھارت کے ساتھ میچ 9 جون کو ہوگا

ویمن ایشیا

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 177 رنز بنائے، میزبان ٹیم 30 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی

ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ملائشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی۔ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 177 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں میزبان ملائشیا کی پوری ٹیم صرف 30 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 9 جون کو کھیلے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فیفا ورلڈ کپ 2026، مراکش کا ووٹ کیلیے پاکستان سے رابطہ

اپنا تبصرہ بھیجیں