فلم”مشن امپاسیبل،فال آئوٹ”کی نئی جھلکیاں جاری

فلم"مشن امپاسیبل،فال آئوٹ"کی نئی جھلکیاں جاری
loading...

فلم پیرامائونٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

لاس اینجلس: ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل ،فال آئوٹ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں ۔

کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل موناگھن،سیان ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم پیرامائونٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  انگلینڈ نے آسٹریلیا کوباآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں