سنی لیون کی بائیو گرافی ویب سیریز نے دھوم مچا دی ،ٹریلر جاری

سنی لیون کی بائیو گرافی ویب سیریز نے دھوم مچا دی ،ٹریلر جاری
loading...

سنی لیون نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور پھر وہ کینیڈا سے بھارت کیوں منتقل ہوئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کی بائیو گرافی پر مبنی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس  کی معلومات کے  مطابق سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے ماضی سے متعلق جدوجہد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کی پہلے کی زندگی کیسی تھی۔

سنی لیون نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور پھر وہ کینیڈا سے بھارت کیوں منتقل ہوئیں اور اس دوران انہیں کن مسائل سے گزرنا پڑا اور کیسے انہیں بالی ووڈ کی چکا چوند دنیا میں قدم رکھنے کا سنہری موقع ملا اور اس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

ادیتیا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز کی شروعات میں سنی لیون کے بچپن کے کردار میں ریزہ سوجانی دکھائی دیں گی ،جس کے بعد سنی لیون خود اپنا کردار نبھائیں گی۔
 اس کے علاوہ ان کے ہمراہ راج ارجن، کرم ویر لامبا، جاست آنند، گروشا کپور، وانوش پردھان اور مارک بکنر ہوں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں