ںیب کے فیصلے پرمریم نواز کا بیان سامنے آگیا

مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب ریفرنس کے دوران مسلسل انہیں دھمکیاں ملتی رہی کہ اپنی سوچ اور باتوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔

مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 70 سال سے پاکستان کی تقدیر سے خفیہ ہاتھ کھیل رہے ہیں اور ہر معاملے میں مداخلت کرتے ہیں اورپاکستان کو تباہ کر رہے ہیں۔

میرے خلاف مقدمے کے پیچھے وہی سوچ ہے جو کہتی ہے کہ جو شخص ان خفیہ ہاتھوں کو چیلنج کرے اسے عبرت کا نمونہ بنادیا جائے گا۔

اس تمام عرصے کے دوران نواز شریف کو پیغامات ملتے کہ آپ اپنی بیٹی کو لے کر ملک سے باہر چلے جائیں اور وہیں رہیں، اسی طرح مجھے بھی دھمکیاں ملتی رہی کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے مسلسل ایک ہی پیغام ملتا رہا کہ آپ کی سوچ، تقاریر اور بیانات پر سخت اعتراض ہے جس کی قیمت آپ کو چکانی پڑے گی، ان کو یہ بھی لگا کہ میں نواز شریف کو ان کے خلاف بھڑکا رہی ہوں اور مجھ سے نمٹنا زیادہ  مشکل ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی ریڈلرٹ کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں