نیب کا کیپٹن صفدر کو گرفتار کر نے کا فیصلہ

نیب

نواز شریف اور مریم نواز کو ائیر پورپ پر ہی گرفتار کر کے جیل  بھیجنے کا فیصلہ

 اسلام آباد :قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیپٹن صفدر کو پیر کو روز گرفتار کر نے کا فیصلہ کیا ٗسابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جائیگا۔

 نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کو وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا جائیگا جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بروز پیر مورخہ 9 جولائی کو گرفتار کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کیلئے تشکیل دی جانے والی نیب لاہور ٹیم کی قیادت عمران ڈوگر کر رہے ہیں۔

 نیب ٹیم پیر کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کریگی جس کے بعد کیپٹن صفدر کو خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ گرفتار کرے گی اور جیل منتقل کرے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے پاسپورٹ بلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں