امریکا کی عدالت میں جج کا ملزم پرزلم

جج ملزم

 امریکا کی ایک عدالت میں عدالتی کاروائی جاری تھی، جس کے دوران ملزم مسلسل بولتا رہا اور مداخلت کرتا رہا جس پر جج کو غصہ آگیا، تو جج نے ملزم کو چپ کروانے کیلئے اس کے منہ پر ٹیپ لگوا دی

امریکا: اوہائیو میں عدالتی کارروائی کے دوران  ملزم کو بار بار خاموش ہونے کی وارننگ دی جاتی رہی لیکن وارننگ کے باوجود ملزم مسلسل بولتا رہا۔

جب جج کے منع کرنے کے باوجود ملزم چپ نہ ہوا تو جج نے غصے میں آکر اس کے منہ پر ٹیپ لگانے کا حکم دے دیا۔

پولیس اہلکار جج کے حکم پر ملزم کے پاس آئے جنہوں نے ملزم کو دبوچ کر اس کے منہ پر ٹیپ لگا دیا، ملزم پھر بھی خاموش نہ ہوا اور ٹیپ کے باوجود بڑبڑاتا رہا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  یہودیوں کو اسرائیل میں رہنے کا مکمل حق حاصل ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

اپنا تبصرہ بھیجیں