این اے 131لاہورمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی،ذرائع

خواجہ سعد رفیق

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماخواجہ سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

۔   لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ووٹوں کی گنتی  ریٹرنگ آفیسر محمد اختر بھنگو کی نگرانی میں  کی جائےگی ۔ اور تین روز کے اندر گنتی کا عمل مکمل کر کے نتیجے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا۔اس سے قبل خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کو دی تھی،

ریٹرننگ آفیسر نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کی کامیابی کو برقرار رکھا۔عمران خان کو خواجہ سعد رفیق پر 680 ووٹوں کی برتری حاصل تھی لیکن مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد یہ برتری کم ہو کر 608 رہ گئی۔ جس پر خواجہ سعد رفیق نے مکمل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی جسے آر او نے مسترد کر دیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں