تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق مشاورت کر رہا ہوں، فاروق ستار

فاروق ستار

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس سے متعلق وہ اپنے قریبی دوستوں سے مشورہ کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کے بعد این اے 247 کی خالی ہونے والی نشست سے میں ضمنی انتخابات میں حصہ لوں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیب کراچی کے جانب سے کل کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں