چین کے وزیر خارجہ وانگ ای آج پاکستان پہنچیں گے

وانگ ای

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وانگ ای اپنے پاکستانی ہم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چینی وزیرخارجہ اتوار تک پاکستان میں موجود ہوں گے اور اس دوران وہ پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان ہواچن ینگ نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہرطرح کے حالات میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔

loading...

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کا عمل جاری ہے، سی پیک کے منافع بخش ثمرات حاصل ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کرکے گئے ہیں اور اس تناظر میں چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شب برأت گناہوں سے توبہ کرنے اور مغفرت کی رات ہے‘ڈاکٹر طاہرالقادری

اپنا تبصرہ بھیجیں