حکومت کا اقتصادی مشاورت کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ

عاطف میاں

اسلام آباد: حکومت نے اقتصادی مشاورت کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت علما اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا کہ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا کہا گیا جس پر وہ رضا مند ہوگئے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عاطف میاں کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورت کونسل میں شامل کیا گیا تھا جس پر بعض سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاکستان سے لوٹنے والی بھارتی لڑکی گیتا نے اپنی شادی کیلئے دو امیدوار منتخب کرلیے

اپنا تبصرہ بھیجیں