رنویر سنگھ سڑک پر ایک کار ڈرائیور سے الجھ پڑے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ سڑک سے گزرتے ہوئے کار ڈرائیور سے الجھ پڑے اور انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

رنویر سنگھ ایک تقریب سے گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ایک تیز رفتار کار ان کی گاڑی کے انتہائی قریب سے گزری اور دونوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔

 اس پر رنویر سنگھ نے اس گاڑی والے کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر اسے روک لیا جہاں دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔

دوسری کار کے ڈرائیور نے رنویر سنگھ کے ساتھ ہونے والے واقعے کی اپنے موبائل سے ویڈیو بنا لی اس ویڈیو میں بھی اداکار کا چہرہ واضح دکھائی نہیں دے رہا اور نہ ہی ان کی زبان سے نکلا کوئی غیر مناسب لفظ ویڈیو میں سنائی دیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  حکومت کے ساڑھے چار برس خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیں اورپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے،شہبازشریف

اپنا تبصرہ بھیجیں