نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر فارغ

نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کاعمل جاری، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مقرر کردہ چاروں مشیر سبکدوش ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر، سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلواورپاکستان کرکٹ میں بااثر سمجھے جانے والے شکیل شیخ بھی فارغ ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق صلاح الدین صلو کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے،وہ کراچی میں گزشتہ پانچ سال سے تعینات تھے۔

اس کے علاوہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ایک اور مشیر ایزد سید کے معاہدے کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

پی سی بی نے نجم سیٹھی کے مشیروں کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے نجم سیٹھی نے اس عہدے پر مقرر کیا تھا لیکن اب وہ نہیں رہے تو میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، اس لیے میں فوری طور پر مشیر پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کیا ایڈز کا علاج ’گائے‘ میں محفوظ ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں