میرا بچہ ہندوستانی ہو گا نہ پاکستانی، شعیب ملک

شعیب ملک

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میچ میرے لیے صرف ایک میچ ہی ہوگا ، اس میں پریشر نہیں لوں گا۔ بیٹی یا بیٹے کی شہریت پاکستان یا بھارت نہیں بلکہ تیسرے ملک کی ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہے کہ سب لوگ میری فیملی اور آنے والے بچے کے لیے دعا کریں، میں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ بچے کی ولادت کے وقت مجھے ثانیہ کے پاس جانے دیں۔

اپنی اہلیہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا ایک کھلاڑی ہیں اور اپنا خیال رکھ رہی ہیں۔

19 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ سے متعلق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں کے مابین مقابلے میں پریشر ہوتا ہے، اگر دباؤ نہ ہو تو اچھا کھیل سکتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، روایتی حریف کے خلاف کھیلنا بھی دیگر میچوں جیسا ہی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں