فخر عالم کی گاڑی کو پولیس موبائل کی ٹکر ۔ ۔ ۔

فخر عالم

کراچی: معروف گلوکار فخر عالم پولیس گردی کا شکار ہوگئے،

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پروٹوکول موبائل نے فخر عالم کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری، مسلح گارڈ دھمکانے آیا، فخر عالم نے گاڑی سے اتر کر ویڈیو بنانا شروع کی تو افسر کی گاڑی آگے بڑھ گئی۔

گلوکار فخرعالم نے کہا کہ پولیس موبائل میں بیٹھے سادہ لباس اہلکاروں نے بتانے سے انکار کردیا کہ پروٹوکول کس کا تھا، گاڑی سے اترا تو پولیس والوں نے پہچان لیا، پروٹوکول لینے والا افسر مجھے دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

loading...

فخرعالم نے کہا کہ ان کی جگہ کوئی عام شخص ہوتا تو اہلکار اس کے ساتھ کیا کرتے سب جانتے ہیں، پولیس موبائل میں تمام اہلکار سادہ لباس میں تھے، فخر عالم بار بار سوال پوچھتے رہے لیکن اہلکاروں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس افسر کے پروٹوکول پر ہیں۔

فخر عالم نے اہلکاروں پر غصہ کرتے ہوئے کہا یہ پرانا پاکستان نہیں ہے اب یہ نہیں چلے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اہلکار گاڑی سے اتر کر تمیز سے بات کرتے اور معذرت کرلیتے تو میں اسی وقت جانے دیتا۔

پولیس گردی کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ایم کیوایم لندن کا کارندہ اور بدنام زمانہ دہشت گرد مجید منجیلاجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں