امریکی سفارتخانہ آئندہ ہفتے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا، سڑکوں پر سائن بورڈ لگا دیے گئے

یروشلم

میئریروشلم نے پہلا ایسا روڈ سائن نصب کیا جو امریکی عبوری ایمبیسی کمپاؤنڈ راستے کی نشاندہی کرتاہے

اسرائیلی حکام نے یروشلم میں ایسے روڈ سائنز یا راستے کی نشاندہی کرنے والے بورڈ لگا دیے ہیں جو امریکی سفارت خانے کو جانے والے راستے کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ امریکی سفارت خانہ آئندہ ہفتے تل ابیب سے یروشلم منتقل ہونا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یروشلم کے میئر نیر برکات نے پہلا ایسا روڈ سائن نصب کیا، جو امریکی عبوری ایمبیسی کمپاؤنڈ جانے والے راستے کی نشاندہی کرتا ہے۔

شیڈول کے مطابق یروشلم میں امریکی سفارتی مشن نے 14 مئی سے کام شروع کرنا ہے۔ یروشلم کے میئر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ یہ خواب نہیں، حقیقت ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں یہ متنازعہ اعلان کیا تھا کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں اور یہ کہ امریکی سفارت خانہ جلد ہی تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا۔ اسرائیل نے اس امریکی فیصلے کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا تھا۔ تاہم آئندہ ہفتے سفارت خانہ عبوری طور پر یروشلم منتقل کیا جا رہا ہے، مستقل سفارتخانے کے لیے عمارت کا تعین کیا جانا باقی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا فیصلہ ۔ ۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں