پیپلز پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر مسلح وارداتیں کر رہی ہے، عمران خان

چیئرمین عمران خان

سندھ حکومت ہمارے کارکنان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے‘چیئرمین تحریک انصاف کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےگزشتہ روز کراچی میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مسلح وارداتیں سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔ سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ گزشتہ روز کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔  عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہمارے کارکنان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

loading...

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے 12 مئی کو گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے گراؤنڈ میں کیمپ لگایا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گراؤنڈ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

پیر کی شام اچانک دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آئے اور ایک دوسرے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ مشتعل افراد نے سڑک پر کھڑی دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں