ڈونلڈ ٹرمپ کا قیدیوں پر تشدد میں ملوث خاتون کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ

ڈونلڈ ٹرمپ

جینا ہسپیل آج اپنی نامزدگی کی تصدیق کے لیے امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متنازع شخصیت کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کیا جانے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی  کے ڈائریکٹر کے لیے نامزد جینا ہسپیل کی حمایت جاری رکھیں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق اگرچہ قیدیوں پر تشدد اور واٹربورڈنگ ٹیپس کو تباہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات سے متعلق تحفظات کے اظہار پر جینا ہسپیل کی جانب سے نامزدگی واپس لینے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

تاہم امریکی صدر اس بات پر بضد ہیں کہ ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ دوسری جانب وہ بدھ کو اپنی نامزدگی کی تصدیق کے لیے امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ بھی رکھتی ہے، جہاں اس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کی جانب سے ان کی نامزدگی کی مخالفت کی جاسکتی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو پارٹی ہی نہیں ملک کو نقصان کا اندیشہ ہے ،چوہدری نثار

اپنا تبصرہ بھیجیں