چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 12 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری

کراچی :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 12 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کو جلسے کی دعوت دے دی۔

اپنے ٹوئٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کا رویہ ہولناک رہا ہے لیکن اس کے باوجود شہر کے امن کیلئے یہ پیشکش کر رہا ہوں کیوں کہ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے جو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی 2007 کو پیپلز پارٹی کے 14 بے گناہ کارکن عدلیہ کی بحالی کیلئے شہید ہوئے، اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ شہید کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیدیدار جلسے کیلئے کوئی اور مقام تلاش کریں اور عمران خان کی پارٹی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کی دعوت بھی دیں کیوں کہ کراچی ہمارا شہر ہے ہم کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  روٹی کپڑا مکان کو بوسیدہ نعرا لیکر پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر سندھ کے لوگوں کو بیوقوف بنانے نکل پڑی ہے ، لیاقت علی جتوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں