برطانوی جوڑے کی ہنی مون آنے کی اطلاعات

سیکیورٹی
loading...

آئرلینڈ میں تاریخی قلعہ نما محل کی سیکورٹی سخت،مہنگے ترین محل کے ایک کمرے کاروزانہ کرایہ چھ لاکھ روپے ہے، عام افراد کے لیے بند،سیکورٹی کے سخت انتظامات

ڈبلن: آئر لینڈ میں واقع تیرہویں صدی کے قلعہ نمامحل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ کہیں برطانیہ کے شہزادہ ہیری اپنی دلہن میگھن مارکل کے ساتھ آئرلینڈمیں توہنی مون نہیں منارہے ہیں؟ برطانوی میڈیاکے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ نوبیاہتاجوڑا آئرلینڈمیں واقع قلعے میں ہنی مون منارہاہے جسکے کمرے کاروزانہ کرایہ چھ لاکھ روپے ہے۔

قلعے کی سیکیورٹی انتہائی سخت کیے جانے کے سبب علاقے کے افراد کاخیال ہے کہ ڈیوک اورڈچزآف سسکس ایشفورڈکاسل میں قیام کیے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کی معلومات کے مطابق اس قلعے کو عام افراد کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

یہ قلعہ نمامحل دنیا بھرکی سیلیبریٹیز کاپسندیدہ مقام ہے اور معروف گالفر روری مک لوری کی شادی بھی یہیں ہوئی تھی۔ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے پرنس چارلس کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنا ہنی مون ملتوی کردیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تاریخ کی بھیانک آگ،صدر ٹرمپ کا ٹویٹ، ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں