اسٹیج اداکارائیں اور ماڈلز اب کرکٹ کھیلیں گی، میچ کل ہوگا

اسٹیج اداکارائیں اور ماڈلز

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ  ہفتے کے روز باری سٹوڈیو میں کھیلا جائیگا۔

اسٹیج کی اداکاراؤں اور ماڈلز کے درمیان کرکٹ میچ ہفتے کے روز باری سٹوڈیو میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکاراؤں کی ٹیم میں عینی طاہرہ ،مدھو ،آشا چوہدری، رائمہ خان، شانزہ، لیلیٰ صدیقی، علیزہ راجپوت، انعم خان، پنکی سمیت اداکار شامل ہیں جبکہ دوسری جانب ماڈل لائبہ خان کی قیادت میں نامور ماڈلز کی ٹیم میدان میں اترے گی۔

میچ کے لئے دونوں ٹیموں کی گزشتہ کئی روز سے پریکٹس جاری تھی۔ شوبز حلقوں کا دعویٰ ہے کہ یہ میچ اسٹیج کی اداکارائیں جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گی ۔ تاہم اس کا اصل فیصلہ ہفتے کو میدان میں ہو گا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں