مشرف کو بھگانے میں نواز حکومت نے سہولتکار کا کردار ادا کیا ‘پیپلز پارٹی

مشرف

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر جو انتقام ہم نے بھگتا ہے، نواز شریف تو ابھی اس کے پاس سے بھی نہیں گزرے،مشرف کو کسی اور نے نہیں خود نواز شریف نے ملک سے بھگایا، پہلے سوالوں کے خود جواب دیں ۔

سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی ریکارڈ گواہ ہے کہ مشرف کو بھگانے میں نواز حکومت نے سہولتکار کا کردار ادا کیا تھا، نواز شریف پشیمان ہونے کے بجائے ایک بار پھر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دھرنوں میں جمہوریت کی خاطر ساتھ دیا اور نواز شریف نے ڈیل کر کے مشرف کو باہر بھیج دیا،

loading...

بغاوت، محترمہ شہید اور اکبر بگٹی کے قتل کے ملزم کا نام ای سی ایل سے نواز حکومت نے نکالا تھا، ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ مشرف باہر گیا تو واپس نہیں آئے گا، مت جانے دو۔ انہوں نے کہا کہ مشرف ہو یا کوئی اور سب کیلئے قانون ایک ہے، مشرف کو باہر سے واپس لایا جائے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ احتساب کے نام پر جو انتقام ہم نے بھگتا ہے، نواز شریف تو ابھی اس کے پاس سے بھی نہیں گزرے ۔ مادر جمہوریت کومہ میں تھیں اور احتساب عدالتیں ان کے وارنٹ جاری کرتی تھیں،

اسی لئے کہتا ہوں میاں صاحب نے بویا ہے وہ تو ابھی کاٹا نہیں کہ چیخ رہے ہیں، میاں صاحب کی تو وی آئی پی پروٹوکول میں ہونے والے ایئرکنڈیشنڈ احتساب سے ہی چیخیں نکل رہی ہیں، ابھی آپ نے نہ جیل دیکھی نہ پچاس ڈگری میں جیل کے پھاٹک پر ملاقات کا انتظار کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں۔  شعیب ملک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 8ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں