آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

ٹی ٹونٹی
Loading...

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان 130ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرا نمبر آسٹریلیا اور تیسرا بھارت کا ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر ہے۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے۔

Loading...

بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم رینکنگ ٹیبل پر بنگلا دیش اور سری لنکا سے اوپر آگئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹونٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ بولرز کی فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ10میں سے 9پوزیشن اسپنرز کے پاس ہیں۔

(Visited 25 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں