پشاور، رمضان ہاکی چیلنج کپ ، پشاور لائنز نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

سپورٹس فیسٹول

پشاور: رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں جاری ہاکی چیلنج کپ میں پشاور وائٹ نے پشاور ریڈ کو چار دو جبکہ پشاور لائنزنے پشاور گرین کو تین صفر سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ،

اس موقع پرایکسین پیسکو شاہد آفریدی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ، صوبائی سیکرٹری حاجی ہدایت اﷲ ، کوچز ضیاء الرحمان بنور ، یاسر اسلام ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں ہاکی چیلنج کپ میں گزشتہ روز دو اہم میچز کھیلے گئے جس میں پشاوروائٹ نے پشاور ریڈ کو چار دو سے شکست دیدی ،

پشاور وائٹ کی طرف سے یاسر نے دو ، ضیاء الرحمان اور عرفان نے ایک ایک گول کیا ،ٹورنامنٹ کا دوسرا اہم میچ پشاور لائنز اور پشاور گرین کے مابین کھیلاگیا جس میں لائنز نے تین دو سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

نعمان نے دو ذیشان نے ایک گول کیا، پشاور گرین کی طرف سے زاہد نے دو گول کئے ۔ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل راؤنڈ کل سے شروع ہوگا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بیگم کلثوم نواز کا انتقال: آزاد کشمیر حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں