پنجاب کا ترقیاتی بجٹ صرف لاہور پر خرچ ہوا ‘ صوبے کے دیگر حصے پسماندہ رہ گئے ٗعمران خان

تحریک انصاف جب بجٹ بنائے گی تو پیسہ ادھر زیادہ جائے گا جو پیچھے رہ گئے ہیں ٗپاکستان بننا ایک معجزہ تھا، اس ملک میں برکت اس وقت آئے گی جب کمزوروں کو ان کا حق دیا جائے گا ٗخطاب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا آدھے سے زیادہ ترقیاتی بجٹ صرف لاہور پر خرچ کیا گیا جس سے صوبے کے دیگر حصے پسماندہ رہ گئے ٗتحریک انصاف جب بجٹ بنائے گی تو پیسہ ادھر زیادہ جائے گا جو پیچھے رہ گئے ہیں ٗپاکستان بننا ایک معجزہ تھا، اس ملک میں برکت اس وقت آئے گی جب کمزوروں کو ان کا حق دیا جائے گا۔

اتوار کو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف جب بجٹ بنائے گی تو پیسہ ادھر زیادہ جائے گا جو پیچھے رہ گئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان بننا ایک معجزہ تھا، اس ملک میں برکت اس وقت آئے گی جب کمزوروں کو ان کا حق دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں انسانیت ہو۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ ہمیں اقتدار ملا تو چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی پاکستان لائیں گے کیونکہ چوہدری رحمت علی ہی وہ شخصیت تھے جو پاکستان کی سوچ نہ دیتے تو پاکستان نہ بنتا۔

انہوں نے کہاہک جوقوم اپنے ہیروز کو بھول جاتی ہے اس قوم کا مستقبل تاریک ہوجاتا ہے عمران خان نے کہاکہ قائداعظم نے مسلمانوں کومتفق کیا اور اللہ کاشکر ہے کہ ہمیں قائداعظم جیسی شخصیت ملی اور پاکستان وجود میں آیا۔

مزید پڑھیں۔  12th Dec 2017: آج کا کارٹون

چیئر مین پی ٹی آئی نے کہاکہ مدینہ کی ریاست دنیاکی پہلی فلاحی ریاست تھی اور آج یورپ میں آپ کو فلاحی ریاستیں نظر آئیں گی ٗہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں انسانیت ہو۔انھوں نے کہا کہ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا ہم پاکستان میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کمزور طبقے کو آگے لائیں گے ،لوگوں کے پاس پینے کو صاف پانی نہیں اور ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے،کمزور طبقات کو آگے لانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں