ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم موگلی کا نیا ٹریلر جاری

فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پہش کی جائے گی

نیویارک: ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ‘‘موگلی’’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔معروف اداکار و ہدایتکاراینڈی سیرکس کی یہ سنسنی خیز فلم برٹش انڈین رائٹر کے مشہور و زمانہ ناول دی جنگل بک سے ماخوذ ہے۔ جس کی کہانی موگلی نامی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں۔

جوناتھن کیوڈش، اسٹیو کلوس اوراینڈی سیرکس کی پروڈکشن میں بننے والی لائیو ایکشن فینٹسی ڈرامہ فلم میں موگلی نامی بچے کا کردار روہن چند نے نبھایا ہے۔فلم کے دیگر اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بینیڈیکٹ کمبر بیچ، کیٹ بلینچٹ، کرسٹیان بیل، میتھیو ریئس،نوامی ہیرس، اینڈی سیرکس اور فریدا پِنٹو شامل ہیں۔فلم رواں سال 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پہش کی جائے گی۔

Leave a Reply