انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی،یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھرچیف الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے،

عمران خان کو موقع دے رہے ہیں کہ لوگوں سے کیے گئے وعدے 100 دنوں میں پورے کریں۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے اور پارلیمنٹ میں جاکرسیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے۔

loading...

سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ2018 کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس انتخابات کو مسترد کرتی ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ لوگوں سے کیے گئے وعدے 100 دنوں میں پورے کریں، ملکی مسائل کو درست کریں جب کہ ہم ہر مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سوچی سمجھی سازش کے تحت لیگی امیدواروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ،سائرہ افضل تارڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں