“رانچھو”کو بہت یاد کرتا ہوں،عامر خان کا اعتراف

عامر خان
loading...

معروف بولی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’3ایڈیٹس‘‘ کے کردار ’’رانچھو‘‘ کا مکالمہ ’’آل از ویل‘‘ یعنی سب ٹھیک ہے کو یاد کر کے خود میں تحمل پیدا کرتے ہیں اور بے چینی کی کیفیت کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی معلومات کے مطابق اداکار عامر خان نے ایک تقریب میں گفتگو کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ جب بھی بے چین ہوں تواپنی مشہور فلم کا مکالمہ “ٓال از ویل” بولتے ہیں اور پھر وہ خود میں سکون محسوس کرتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی ریلیز میں 2ماہ رہ گئے ہیں اور اس وجہ سے وہ نروس ہیں اور وہ اکثر فلم ’’3 ایڈیٹس‘‘ کا مکالمہ “اپنا دایاں ہاتھ دل پر رکھو اور کہو’’ آل از ویل‘‘یعنی سب ٹھیک ہے،کہتے رہتے ہیں

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ریلوے اکیلی پاکستان کے قرضے اتار سکتی ہے، شیخ رشید

اپنا تبصرہ بھیجیں