مکہ میں بارش نے مچائی ہر طرف تباہی

مکہ مکرمہ

بارش کے دوران اولے پڑنا کچھ انوکھی بات نہیں لیکن مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارش کے دوران بڑے بڑے اولوں نے جہاں مقامی افراد کو خوفزدہ کر دیا وہیں گھروں کی کھڑکیوں، کاروں اور چھتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
خطرناک طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری کے دوران لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے جبکہ گھروں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
بڑے بڑے اولے سڑکوں پر ہر طرف بکھرے دکھائی دیے۔ ٹینس بال اور انڈے کے سائز کے بڑے اولوں کی ویڈیو بھی آن لائن کئی بار دیکھی گئی اور لوگ اس ژالہ باری سے خوفزدہ ہو کر رہ گئے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں