وزیراعظم کے ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے اقدامات خوش آئند ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس
Loading...

لاہور: چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم فنڈ سے متعلق فیصلہ ہماری اجازت سے کیا گیا ہے، سپریم کورٹ جلد پانی پر بین الاقوامی کانفرنس کرائے گی، وزیراعظم مشاورت کرتے تو ان کو ہوشربا حقائق بتاتے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کرپشن پر قابو پا کر ملک تیزی سے ترقی کر سکتا ہے، جو قدم سپریم کورٹ نے اٹھایا آج پورے ملک کی آواز بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا ڈیم ملکی ترقی کیلئے نا گزیر ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ہمیں ڈیم بنانا ہے، پاکستانی قوم اپنے وسائل سے ڈیم بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے توقعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا بیرونی قرضے اتارنے ہیں، آبادی پر قابو پانا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔

Loading...

اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے چیف جسٹس پاکستان سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملاقات کی۔

چیئرمین اخوت کی جانب سے چیف جسٹس کو ڈیم کے فنڈ کے لیے 1 کڑور دینے کا اعلان کیا گیا اور پہلی قسط کے طور پر 10 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کو دیا گیا۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں