لاہور: ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آگ، جان بچانے کے لیے کودنے والا نوجوان جاں بحق

ایم ایم عالم روڈ، پلازہ، آگ
Loading...

 آگ سے متاثرہ پلازہ سے جان بچانے کے لیے دو افراد نے چھلانگ لگا دی جس میں سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عمران ولد اکرام کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی جس کا دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔

loading...

جان بچانے کے لیے دو افراد نے رسی کے ذریعے عمارت سے باہر نکلنے کے لیے چھلانگ لگائی اور نیچے آگرے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو سروس کے مطابق عمارت میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور اب عمارت میں کوئی نہیں ہے۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں