کیلا کھائیں اور ڈیپریشن سے چھٹکارا حاصل کریں۔

کیلا کھانے سے ذہنی دباؤ  کم ہوتا ہے

رپورٹ: فاظمہ سی ایچ

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلا کھانے سے ذہنی دباؤ  کم ہوتا ہے۔

انسانی صحت اور تندرستی کے لیے کیلے کو معمولی اہمیت کا حامل سمجھاجاتاہے۔ لیکن اس لزیز پھل کے بے تحاشہ فوائد ہیں۔ کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سارا سا ل میسر ہوتا ہے۔ کیلا ہمیں کیلشیم فراہم کرتا ہے اورساتھ ہی ساتھ آپ کے جسم میں موجود کیلشیم کو ضائع ہونےنہیں دتیا۔ کیلا انسان کے دماغ کو تیز کرتاہے اور ذہنی کارکردگی کو بہتربناتاہے۔ اس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیم کی وافرمقدارہے۔


کیلا آپ کو گردوں کے کینسر سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیلا انسانی جسم کو وافر مقدار میں کیلشیم فراہم کرتاہے اور پتھری نہیں بننے دیتا۔
آئرن کی کسیر تعداد موجود ہونے کی وجہ سے کیلا انسانی جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتا۔
کیلے میں موجود فائبرمعدے سے متعلق ہر بیماری دور کرنے میں مد د دیتاہے۔ مثلاً قبض، ڈائریا وغیرہ۔
کیلے میں ایسے معدے موجود ہوتے ہیں۔ جو آپ کا موڈ بہتر بناتے ہیں اور ڈیپریشن جیسے امراض کو مات دینے میں آپ کی مد د کرتے ہیں۔

کیلا ہمارے کے انرجی لیول کو بڑھاتے ہیں ۔ روزانہ دو کیلے کھانے سے آپ تازہ دم اور چُستی محسوس کریں گےَ۔
کیلا کھانے سے ذہنی دباؤ  کم ہوتا ہے

کیلا انسانی جسم میں وٹامنز پیدا کرتا ہے اور جسم میں شوگر لیول کی مقدار کو کنٹرول کرتاہے۔  کیلا انسان کے دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھتاہے اور فالج سے محفوظ رکھتاہے۔ کیلا معدے کے السر سے بھی  بچاتاہے۔ اس کے علاوہ کیلا سخت سردی اور سخت گرمی میں جسم کے درجہ حرارت میں توازن برقرار رکھتاہے۔
نوٹ : کیلے میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے۔

مزید پڑھیں۔  گنے کا رس کینسر کا قدرتی علاج ہے ، ماہرین

کیلا کھانے سے ذہنی دباؤ  کم ہوتا ہے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں