اسٹیج اداکارہ شیزہ بٹ فائرنگ کے باوجود معجزانہ طور پرمحفوظ رہی، فیصل آباد

شیزہ بٹ

اسٹیج کی اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فیصل آباد میں فائرنگ  اداکارہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ ڈرامے میں پرفارم کرنے کے بعد ہوٹل جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ، ایف آئی آر درج کروا دی

لاہور :اسٹیج کی اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فیصل آباد میں فائرنگ اداکارہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ معلومات کے مطابق ،اداکارہ شیزہ بٹ فیصل آباد منروا گولڈ تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ہوٹل کی طرف روانہ ہوئیں تو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد ہوٹل کے قریب اداکارہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے ۔ اداکارہ شیزہ بٹکا کہنا ہے فیصل آباد میں بدمعاشی کا بازار گرم ہے ، فنکاروں سے بھتہ مانگا جاتا ہے ، وزیر اعلیٰ آئی جی ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیں ۔

اداکارہ شیزہ بٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں ۔اداکارہ نے مقامی پولیس تھانے میں نامعلوم افراد کے لئے ایف آئی آر درج کروا دی ہے ۔ اس حوالے سے شیزہ بٹ نے کہا کہ میری کسی سے دشمنی نہیں ، مجھے اسٹیج پر کام کرنے سے روکنے کے لئے سازش ہے ۔فیصل آباد میں بدمعاشی کا بازار گرم ہے ، فنکاروں سے بھتہ مانگا جاتا ہے اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ان حالات میں کسی اداکارہ کا وہاں پر کام کرنا خطرے سے خالی نہیں  کوئی ادکارہ محفوز نہیں۔

شیزہ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر فائرنگ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور بھتہ مافیا کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے اس پر جلد کاروائی کی جائے تاکہ فنکار اپنے بچوں کے لئے روزگار کما سکیں  اپنا کام بغیر حوف کے جاری رکھ سکیں ۔ اس سے پہلے بھی متعدد اسٹیج اداکاراؤں کو قتل کیا گیا ہے اگر اس سلسلے کو ابھی نہ روکا گیا تو مستقبل میں اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  وہاب ریاض کیلئے انگلش کاؤنٹی نے اپنے دروازے کھول دیئے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں