بھارت، بغیر انجن کے ٹرین کیسے میلوں تک الٹی چلتی رہی؟ ویڈیو دیکھیں

ٹرین
loading...

مستعد سٹاف کی کوششوں سے بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے،ریلوے حکام

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں 22 بوگیوں پر مشتمل ایک بغیر انجن والی ٹرین 11 کلو میٹر تک ٹریک پر واپس چلتی رہی۔ اس ٹرین پر تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے اور وہ ٹرین اس وقت رکی جب ریلویز کے عملے نے پٹڑیوں پر پتھر رکھ کر رکاوٹ پیدا کیں۔ اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس غلطی پر انڈین ریلویز نے اپنے سات ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ موبائل فون پر تیار اس واقعے کی ایک ویڈیو میں لوگوں کو اس وقت چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب ٹرین ایک پلیٹ فارم سے گزرتی ہے۔ محکمہ ریل کے ایک ترجمان جے پی مشرا نے بتایا کہ معطل کیے جانے ملازمین نے پروٹوکول کی تکمیل نہیں کی اور اس بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

حکام کا کہناتھا کہ جب کوئی گاڑی انجن سے علیحدہ کی جاتی ہے تو اس میں بریک لگائے جاتے ہیں اور اس معاملے میں اس میں غلطی ہوئی ہے یا پھر بھول سے بریک نہیں لگائے جا سکے۔ جے پی مشرا نے کہاکہ ایسی صورت میں کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا تھا لیکن مستعد سٹاف کی کوششوں سے کوئی حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا۔

ویڈیو میں بغیر انجن کے ٹرین کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے، آصف زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں