بالی وڈ اداکار سلمان خان نے نایاب کالے ہرن کے شکار کیس میں گرفتاری کے دوران ساتھ دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے

سلمان خان
Loading...

سلمان خان کو بھارتی شہر جودھ پور کی مقامی عدالت نے 5 اپریل کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

دبنگ خان کی جانب سے ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی تھی لیکن درخواست ضمانت پر فیصلے میں تاخیر کے باعث 2 روز انہیں سینٹرل جیل میں گزارنے پڑے تھے۔

Loading...

سلمان خان ضمانت پر رہائی کے بعد جیل سے ممبئی پہنچ گئے. جودھ پور عدالت نے 7 اپریل کو سلو میاں کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں جیل سے رہائی ملی تھی۔

بُرے وقت میں ساتھ دینے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتاہوں سلمان خان کا ٹویٹ
سپر اسٹار نے جیل سے رہائی کے فوری بعد ہی فلموں کی شوٹنگ شروع کردی تھی اور انہوں نے قریبی دوست کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔دبنگ خان نے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ خوشی کے آنسو، ان کے لیے جو میرے ساتھ رہے اور امید نہیں ہاری، میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔یاد رہے کہ سلمان خان بیک وقت ’ریس 3‘ اور ’دبنگ 3‘ سمیت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں