عامر لیاقت نےخود پر ہونے والےحملے پرخاموشی توڑ دی

عامر لیاقت
loading...

پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کیا، غلیظ گالیاں دیں اور کپڑے پھاڑ دیئے، عامر لیاقت حسین

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اینکر پرسن عامر لیاقت پھٹے ہوئے کپڑوں کے ساتھ عزیز بھٹی تھانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے شکایت درج کرائی ہے کہ پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کیا۔ مجھے غلیظ گالیاں دیں اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے۔

عامر لیاقت نے طنزا کہا کہ یہ لوگوں کو روٹی کپڑا مکان کیا دیں گے جو جسم پر موجود کپڑے پھاڑ دیں۔ انہوں نے کہا صورت حال پرپی ٹی آئی کے کارکنان عزیز بھٹی تھانے کے باہر مشتعل ہیں۔

 اگر گریبان پھاڑنے والوں کو بھاگنے دیا گیا تو صورت حال بے قابو ہوجائے گی۔عامر لیاقت کی شکایت پرعزیز بھٹی تھانے میں موجود ڈیوٹی افسر نے کہا کہ شکایات دونوں جانب سے ملی ہیں تاہم مقدمہ کا اندراج تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فیس بک سگریٹ نوشی کی بری عادت کو ترک کرنے میں معاون ثابت ہے ٗ تحقیق

اپنا تبصرہ بھیجیں