احسن اقبال انتہائی قابل احترام شخصیت کے حامل ہیں،علاج کی پیشکش،راناعابد حسین

عابد حسین

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدرراناعابد حسین کی وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو جاپان میں علاج کی پیشکش کی۔

ٹوکیو:پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ دنیا بھر میں پاکستان کی بد نامی کا باعث بنا ہے۔

 میڈیارپورٹس کی معلومات کے مطابق رانا عابد کا کہنا ہےکہ احسن اقبال انتہائی قابل احترام شخصیت کے حامل ہیں، جنھیں ان کی قابلیت کی بنیاد پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،ان سے ہونے والی ملاقاتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی سوچ و فکرپاکستان کی معاشی ترقی اور اس میں بہتری پر مشتمل ہے اور ان سے مل کر اطمینان ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہترین ہاتھوں میں ہے۔

واضح رہے احسن اقبال پر گولی چلائی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور احسن اقبال کے بارو پر گولی لگی۔

سیالکوٹ( 7 مئی، 2018) شاہ غریب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اجلاس میں میزبان جس میں وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال پر اتوار کو فائرنگ کی گئی. مقامی سینئر پولیس افسران کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پنجاب میں مختلف ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 16 ارب روپے سے زائد کی منظوری

اپنا تبصرہ بھیجیں