لوٹا ،لوٹا ہی ہوتا ہے اس کا محاذ چاہے کوئی بھی ہو ، طلال چوہدری

طلال چوہدری
Loading...

لاہور:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوٹا ،لوٹا ہی ہوتا ہے اس کا محاذ چاہے کوئی بھی ہو ،بھارت منی لانڈرنگ کا بیان دیکر نیب نے بلنڈر کیا ہے ،چیئرمین نیب بااصول آدمی ہیں مجھے لگتا ہے وہ اب عہدہ بچانے کی بجائے جلد مستعفی ہو جائیں گے۔

سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں احسن اقبال کے ساتھ ہیں اور وہ روبصحت ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی جنوبی پنجاب کے نام پر ،کبھی بلوچستان کے نام پر لوٹا کریسی،لوٹا بنانے کی بہانہ سازی کی جاتی ہے۔لوٹا لوٹا ہی ہوتا ہے اس کا محاذ چاہیے کوئی بھی ہو ۔ لوٹوں نے جانا ہی پی ٹی آئی میں تھا۔یہ وہ سب ہیں جن کے دادے یا باپ حکومت میں رہے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ عوام ساری ڈرامہ بازی ہے جانتے ہیں،ان کی جائیدیں اگر عوام کو دیدیں تو محرومیاں دور ہو سکتی ہیں۔ان میں باہر کے پڑھے لکھے لوٹے بھی ہیں۔ انہوں نے منی لانڈرنگ کے معاملے پر نیب کے نوٹس بارے سوال کے جواب میں کہا کہ نیب نے ہندوستان پیسے بھجوانے کا بیان دیکر بلنڈر کر دیا ہے،اس سے ہماری بھارت میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔چیئرمین نیب بااصول ہیں مجھے لگتا ہے وہ اب عہدہ بچانے کی بجائے مستعفی ہو جائیں گے ۔

(Visited 63 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں