امام الحق کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ

imam ul haq -aajkal
loading...

 پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا کہ مجھے جس بھی کنڈیشن میں اپنے خواب کی تعبیر مل رہی ہے، اس لمحے کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانا چاہتا ہوں ٗ گفتگو

ڈبلن پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق کو آئرلیینڈ کیخلاف ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔جمعہ کو پاکستان کے خلاف مالا ہائیڈ ڈبلن میں آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا اور تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کے بعد وہ ٹیسٹ کھیلنے والا 11 واں ملک بن جائے گا۔18 سال قبل بنگلہ دیش کو سن 2000 میں ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملا تھا ٗ ڈبلن کے تاریخی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے نوجوان اوپنر امام الحق کو ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوجوان کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے بھی قابل فخر لمحہ ہے کہ میں تاریخی ٹیسٹ میں شرکت کررہا ہوں اور ڈبلن سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کروں گا، جومیرے خواب کی تعبیر ہے

عمر اکمل ، احمد شہزاد کو بروقت سنبھالا نہیں جا سکا:اعجازاحمد

انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر نروس ضرور ہوں لیکن آپ کا پہلا ٹیسٹ ہو یا آخری پریشر ہینڈل کئے بغیر کارکردگی نہیں دکھا سکتے لہذا پریشر کے باوجود ٹیم ٹیسٹ میچ ضرور جیتے گی۔انہوں نے کہاکہ مجھے جس بھی کنڈیشن میں اپنے خواب کی تعبیر مل رہی ہے، اس لمحے کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانا چاہتا ہوں اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری کے بعد ٹیسٹ میچ ڈیبیو پر بھی کچھ خاص کرنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں۔  ملک میں قائد اعظم ،علامہ اقبال کے تصور کے مطابق جمہوریت رہے گی ، چیف جسٹس

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں